کاروار:14/ اکتوبر (ایس اؤنیوز)یو پی ایس سی سال 2014کی بیچ سے تعلق رکھنے والی راجستھان کی گارگی جین نے جمعہ کو بطور کاروار اسسٹنٹ کمشنر کے طورپر چارج سنبھالا۔
یوپی ایس سی کی طرف سے سال 2014میں منعقد ہوئی امتحان میں محترمہ گارگی جین نے 45واں رینک حاصل کیا تھا۔ اور سال 2015میں کرناٹکا کیڈر افسر کے طورپر نامزد کی گئی تھیں۔ گارگی جین راجستھان کے الوار ضلع سے تعلق رکھتی ہیں اور بی ٹیک ڈگری یافتہ ہیں۔ تربیتی کورس مکمل کرنے کے بعد 3جولائی کو ٹرافک اینڈ نینشل ہائی وے محکمہ میں معاون سکریٹری کے طور پر 29ستمبر تک خدمات انجام دی ہیں۔ اب ان کا کاروار کی اسسٹنٹ کمشنر کے طورپر تقرر کیا گیا ہے۔
کاروار کے اسسٹنٹ کمشنر کے طورپر خدمات انجام دے رہے شیوانند کرالے کو اترکنڑا ضلع میں ہی شہری ترقیاتی منصوبے کے ڈائرکٹر کے طورپر تبادلہ کیاگیاہے۔ اسی طرح کمٹہ کے اسسٹنٹ کمشنر رمیش کلسد کو سی برڈ کا خصوصی زمین حصولیابی افسرتقررکیاگیا ہے۔